رقیہ شرعیہ کیاہے؟

رقیہ شرعیہ کیا ہے؟ کوئی آیات ہیں یا وظیفہ ہے؟ کس لیے پڑھا جاتا ہے اس وظیفے کو؟

الجواب باسم ملہم الصواب

رقیہ شرعیہ قرآنی آیات کے مجموعے کا نام ہے جنکو ہر طرح کی بیماری سے شفاء کی غرض سے پڑھا جاتا ہے،

قرآن مجید، ادعیۂ مسنونہ اوراورادِ ماثورہ پڑھنے، سننے اور ان کے دم کرنے سے شفا حاصل ہونا قرآن مجید اور احادیث مبارکہ سے ثابت ہے لہذا رقیہ شرعیہ سننا، پڑھنا یا اسکو سنانا درست ہے.

” عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: ” إذا فزع أحدكم في النوم فليقل: أعوذ بكلمات الله التامات من غضبه وعقابه وشر عباده، ومن همزات الشياطين وأن يحضرون فإنها لن تضره “. فكان عبد الله بن عمرو، يلقنها من بلغ من ولده، ومن لم يبلغ منهم كتبها في صك ثم علقها في عنقه”۔سنن الترمذی (5/ 541)

واللہ اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں