شادی شدہ عورت کا زنا کرنا

﴿ رجسٹر نمبر: ۱، فتویٰ نمبر: ۳۴﴾

سوال:-  مفتیان عظام! ایک شادی شدہ مسلمہ کسی غیر مسلم کے ساتھ بھاگ گئی اور اس کے ساتھ پندرہ بیس دن گزار کر پھر اپنے مسلمان شوہر کے پاس واپس آ جاتی ہے ، اس وقفہ میں وہ اس غیر مسلم کے ساتھ زنا کر چکی ہے ، نہ تو کسی رسم و رواج کے ساتھ شادی کی اور نہ ہی اسلام کے تعلق سے نازیبا الفاظ کہے ۔ اب سوال  یہ ہے کہ وہ اپنے پہلے شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہے یا تجدید ایمان اور تجدید نکاح کی ضرورت ہوگی مسئلہ کی وضاحت فرمائیں اور عند اللّٰہ ماجور ہوں۔

جواب :-  زنا کرنا سخت گناہ ہے ۔ قرآن وحدیث میں اس  کی شدید مذمت کی  گئی ہے اور اس کے کرنے والے کے بارے میں سخت وعیدیں بیان کی گی ہیں ۔خصوصاً  ایک شادی شدہ عورت کا زنا کا مرتکب ہونا  تو انتہائی بدترین فعل ہے۔ جس کی دنیوی سزا بہت سخت ہے۔اس لیے  مذکورہ عورت  پر سچی  توبہ اور آئندہ اس سے باز رہنا لازم ہے۔

جہاں تک اصل سوال کا تعلق  ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر شوہر نے اس کو طلاق نہ دی ہواور نہ اس نے کفریہ بات یاعمل کاارتکاب کیا ہو تو اس کے  لیے شوہر کے ساتھ رہنا جائز ہے ،اس کے لیے تجدید نکاح یا تجدید ایمان کی ضرورت  نہیں۔

فقط والله تعالیٰ اعلم

 صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر

اپنا تبصرہ بھیجیں