شراکت کے معاملہ کے دوران قرض کا معاملہ کرنے کا حکم

فتویٰ نمبر:515

سوال:میں ایک صاحب کے کاروبار میں کچھ رقم لگا رہا ہوں (تقریبا ً =۵۰۰۰۰=روپے )ان کی دکان پر کچھ مال نقد کا اور کچھ مال ادھار کا ہے جیسا کہ آج کل ہورہا ہے  وہ صاحب یہ بات طے کر رہے ہیں کہ وہ میری رقم سے جو مال خریدیں گے اسے فروخت کرتے وقت الگ سے تحریر کر لیا کریں گے اس کے بعد ہر ماہ کے آخر میں میری رقم سے خریدے ہوئے مال کو فروخت کرنے پر جو نفع ہوگا اسے وہ ٪۵۰ یا ٪۴۰ اور ٪۶۰ کے تناسب سے تقسیم کر لیں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی ہوگی کہ دکان کے مال کی ادائیگی کے لئے میری دی ہوئی رقم بھی استعمال کر سکتے ہیں برائے مہربانی یہ فرما دیجیے کہ اس طرح شراکت میں کسی قسم کی شرعی قباحت تو نہیں ہے ؟ اگر ہو تو شراکت کی کوئی بہتر صورت ہو تو وہ بھی تحریر فرما دیجیے ۔

صورتِ مسئولہ میں جس شخص کو آپ پچاس ہزار کی رقم دے رہے ہیں اس کی طرف سے اس معاملہ کے ابتداء ہی میں یہ  شرط لگانا کہ میں اس رقم کو اپنی ضروریات میں استعمال کروں گا شرعا ً جائز نہیں کیونکہ یہ مضاربت کا عقد ہےاور ایک عقد میں دوسرا عقد ( معاملہ قرض ) کر لینے سے یا ایسی شرط لگانے سے جس میں بائع یا مشتری کا فائدہ ہو شریعت نے منع کیا ہے ۔(۱)

الدر المختار وحاشية ابن عابدين(5 / 84):

(وَ) لَا (بَيْعٌ بِشَرْطٍ)…..(لَا يَقْتَضِيهِ الْعَقْدُ وَلَا يُلَائِمُهُ وَفِيهِ نَفْعٌ لِأَحَدِهِمَا أَوْ) فِيهِ نَفْعٌ (لِمَبِيعٍ)…..(وَلَمْ يَجْرِ الْعُرْفُ بِهِ وَ) لَمْ (يَرِدْ الشَّرْعُ بِجَوَازِهِ).(قَوْلُهُ وَلَا بَيْعٌ بِشَرْطٍ)شُرُوعٌ فِي الْفَسَادِ الْوَاقِعِ فِي الْعَقْدِ بِسَبَبِ الشَّرْطِ «لِنَهْيِهِ – صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ – عَنْ بَيْعٍ وَشَرْطٍ»

البتہ جب آپکا اس شخص سے معاملہ ختم ہو جائے اور آپ ان کو اپنی رقم قرض دیدیں تاکہ وہ استعمال کر سکیں تو اس کی اجازت ہے ورنہ نہیں

فقط

(۱)سنن الترمذي (2 / 524):

عن أبي هريرة قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيعتين في بيعة.

مشكاة المصابيح (2 / 867):

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعَتَيْنِ فِي بيعةٍ رَوَاهُ مَالك وَالتِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ.

المعجم الأوسط (4 / 335):

حدثني عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن النبي صلى الله عليه وسلم «نهى عن بيع وشرط، البيع باطل، والشرط باطل»

مسند أبي حنيفة رواية أبي نعيم (1 / 267):

عَنْ عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ  أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ، فَقَالَ: «انْطَلِقْ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ انْهَهُمْ عَنْ أَرْبَعِ خِصَالٍ: عَنْ بَيْعِ مَا لَمْ يَقْبِضُوا  وَعَنْ رِبْحِ مَا لَمْ يَضْمَنُوا، وَعَنْ شَرْطَيْنِ فِي بَيْعٍ، وَعَنْ بَيْعٍ وَشَرْطٍ»

الجواب صحیح

سعید احمد

الجواب صحیح

محمد عبد المجید دین پوری عفی عنہ

اپنا تبصرہ بھیجیں