سوال: شوہر کو بیوی کا جیب خرچ دینا ضروری ہوتاہے یانہیں؟
جواب: شوہر کی اخلاقی ذمہ داری ہے (یعنی مستحب ہے) کہ واجب نفقہ کے علاوہ بھی حسب حیثیت کچھ رقم جیب خرچ کے لیے بیوی کو دیتا رہے- حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ فرماتے ہیں:
“بیوی کا یہ بھی حق ہےکہ اس کو کچھ رقم ایسی بھی دے جس کو وہ اپنی مرضی کے مطابق خرچ کرسکے- اس کی تعداد اپنی بیوی اور اپنی حیثیت کے موافق ہوسکتی ہے.”
Load/Hide Comments