شوہرکابیوی کوبہن کہنا

فتویٰ نمبر:1043

اگر کوئی شوہر فیک آئی ڈی سے اپنی بیوی کو سسٹر بولےتو طلاق ہو جاتی ہے؟

الجواب بعون الملک الوھاب

ان الفاظ سے نہ نکاح ٹوٹتا ہے نہ طلاق واقع ہوتی ہےاور نہ کوئی کفارہ دینا ہوتا یےلیکن میاں بیوی کا آپس میں ایک دوسرے کو بھائی یا بہن کہنا ناپسندیدہ ہے اس لیےمیاں بیوی ان الفاظ سے بچنا چاہیے۔

البتہ فیک آئی ڈی بنانا لوگوں کو دھوکہ دینا اور گناہ عظیم ہے۔

والذي فی الفتح: وفي أنت أمي لا یکون مظاھراً وینبغي أن یکون مکروھاً فقد صرحوا بأن قولہ لزوجتہ: یا أخیة مکروہ وفیہ حدیث رواہ أبو داود ” أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سمع رجلاً یقول لامرأتہ: یا أخیة فکرہ ذلک ونھی عنہ“ ومعنی النھي قربہ من لفظ التشبیہ (رد المحتار، کتاب الطلاق، باب الظھار، ۵:۱۳۱، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، وقال اللہ تعالی: إنما الموٴمنون إخوة (الحجرات: ۱۰)۔

واللہ اعلم باالصواب

بنت سعید الرحمن

صفہ اسلامک ریسرچ سنٹر

١٤شعبان ١٤٣٩

اپنا تبصرہ بھیجیں