سورة المؤمنون کی آخری آیات 

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت کیا ہے کہ ان کا گزر ایک ایسے بیمار سے ہوا جو سخت امراض میں مبتلا تھا، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ نے اسکے کان میں سورہ مومنوں کی آیتیں افحسبتم سے آخر تک پڑھ دی، وہ اسی وقت اچھا ہوگیا. رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا کہ آپ نے اس کے کان میں کیا پڑھا
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ نے عرض کی کہ یہ آیتیں پڑھی ہیں .
رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے اگر کوئی آدمی جو یقین رکھنے والا ہو یہ آیتیں پہاڑ پر پڑھ دے تو پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ جائے 
(قرطبی و مظہری)

اپنا تبصرہ بھیجیں