تہجد کی ایک رکعت کے بعد فجر شروع ہوئی

فتویٰ نمبر:3099

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

اگر تہجد کی نماز کے لئے اٹھے اور ایک رکعت پڑھ لی پھر فجر کی اذان ہوگئ تو کیا تھجد کی نماز ہوجائے گی؟

والسلام

الجواب حامدا ومصلیا

اگر رات کے آخری حصے میں تہجد کی نماز ادا کی جا رہی ہو اوراس دوران فجر کا وقت داخل ہو جائے تو ایسی صورت میں نماز مکمل کی جائے یہ دو رکعت تہجد کی ادا ہو جائیں گی۔ اس کے بعد فجر کی سنتیں اور فرض ادا کرے۔

“ومن صلی تطوعا فی آخر اللیل فلما صلی رکعۃ طلع الفجر کان الإتمام أفضل ؛ لأن وقوعہ فی التطوع بعد الفجر لا عن قصد ولا تنوبان عن سنۃ الفجر علی الأصح .ہکذا فی السراج الوہاج والتبیین۔”

{فتاوی الھندیہ :۱/۸۰}

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:21 ربیع الثانی ۱۴۴۰ء

عیسوی تاریخ:۲۸ دسمبر ۲۰۱۸ھ

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں