طلاق بائن کے بعد نکاح ثانی

فتویٰ نمبر:843

سوال: ایک عورت کو اس کے شوہر نے طلاق بائن دی”اب تو مجھے دکھے تو تو مجھ پر حرام” اس کے بعد گھریلو مشوروں کے بعد دوبارہ نکاح کرانے کا فیصلہ ہوا لڑکی اپنے سسرال میں رہنا نہیں چاہتی اس لیے فیصلہ یہ ہوا کہ میاں بیوی دونوں لڑکی کے میکے میں رہیں گے کیونکہ لڑکی کے ماں باپ کی کوئی اور اولاد بھی نہیں ہے اور وہ بڑھاپے میں ہیں لیکن شوہر نے تمام معاملات کے بعد یہ کہا کہ کس پورشن میں ہم رہیں گے وہاں لڑکی کے ماں باپ نہ آئیں اس بات کے بعد لڑکی نے نکاح کا ارداہ ترک کردیا ہے اب سوال یہ ہے کیا لڑکی کو کہیں اور نکاح کرنے کے لیے اس کے شوہر کی تحریری طلاق یا کوئی قانونی کاغذات کی ضرورت پڑے گی کیونکہ وہ آدمی کہہ رہا کہ میں اس فتوی کو نہیں مانتا جب تک میں لکھ کر نہ دے دوں کہ میں نے طلاق دے دی ہے جب تک وہ نکاح نہیں خرسکتی?

الجواب حامدة و مصلیة

طلاق کے لیے کسی تحریر یا قانونی کاروائی سے تصدیق کروانے کی ضرورت نہیں کیونکہ طلاق کے الفاظ زبان سے نکلتے ہی طلاق واقع ہوجاتی ہے اور عورت نکاح سے نکل جاتی ہے.

سوال میں مذکور صورت میں طلاق کی عدت سے نکلنے کے بعد عورت دوسرا نکاح کرسکتی ہے اس کے لیے اسے پچھلے شوہر کی تحریری تصدیق کی ضرورت نہیں.

مذکورہ مسئلے کو دیکھتے ہوئے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شوہر لڑکی کے میکے والوں کے ساتھ رہنے کے لیے راضی نہیں اور عورت اپنے سسرال میں رہنے کے لیے راضی نہیں اس لے اگر دونوں کسی علیحدہ جگہ پر رہنے کا ارادہ کرلیں اور ایک دوسرے سے رجوع کے لیے راضی ہوجائیں اور دوبارہ نکاح کرلیں تو یہ زیادہ بہتر ہوگا کیونکہ اسلام میں یہ حکم دیا گیا ہے کہ رشتے کو جوڑنے کے لیے جتنی ممکن ہوسکے کوشش کی جائے البتہ اگر آخر میں کوئی درمیانی راہ نکلنا ممکن نہ تو دونوں اپنے راستے الگ کرلیں اور عورت دوسری جگہ نکاح کرلے۔

وَأَمَّا حُكْمُ الطَّلَاقِ الْبَائِنِ… فَالْحُكْمُ الْأَصْلِيُّ لِمَا دُونَ الثَّلَاثِ مِنْ الْوَاحِدَةِ الْبَائِنَةِ ، وَالثِّنْتَيْنِ الْبَائِنَتَيْنِ هُوَ نُقْصَانُ عَدَدِ الطَّلَاقِ ، وَزَوَالُ الْمِلْكِ أَيْضًا حَتَّى لَا يَحِلَّ لَهُ وَطْؤُهَا إلَّا بِنِكَاحٍ جَدِيدٍ ……..الخ(بدائع الصنائع فَصْلٌ في حُكْم الطَّلَاقِ الْبَائِنِ:۳۶۷/۷)

🔸و اللہ سبحانه اعلم🔸

✍بقلم : بنت معین

قمری تاریخ:23.ذی الحجہ.1439

عیسوی تاریخ: 4.ستمبر.2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم صاحب

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں