تعارف سورۃ الاعراف

یہ سورت بھی مکی ہے ، اس کا بنیادی موضوع آنحضرتﷺ کی رسالت اور آخرت کو ثابت کرنا ہے
* اس کے ساتھ توحید کے دلائل بھی بیان ہوئے ہیں
*  متعدد انبیاء کرام علیہم السلام کے واقعات بھی تفصیل کے ساتھ بیان ہوئے ہیں ،خاص طور پر حضرت موسی علیہ السلام کے کوہ طور پر تشریف لے جانے کا واقعہ سب سے زیادہ مفصل طریقے پر اسی سورت میں آیا ہے
* اعراف کے لفظی معنی بلندیوں کے ہیں اور اصطلاح میں یہ اس جگہ کا نام ہے جو جنت اور دوزخ کے درمیان واقع ہے او رجن لوگوں کے اچھے او ربرے اعمال برابر ہوں گے ان کو کچھ عرصے کے لئے یہاں رکھا جائے گا ،پھر ان کے ایمان کی وجہ سے آخر کار وہ بھی جنت میں داخل ہوجائیں گے ؛ چونکہ اسی سورت میں اعراف اوراس میں رکھے جانے والوں کا بیا ن تفصیل سے آیا ہے اس لئے اس کا نام سورۂ اعراف رکھاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں