تعارف سورۃ الاخلاص

یہ سورت اسلام کے بنیادی عقیدہ یعنی توحید سے بحث کرتی ہے
توحید کی تین قسمیں ہیں
۱۔ توحید ربوبیت یعنی ہر چیز کا خالق ،مالک اور رازق اللہ ہے ا س کا اقرار کافر بھی کرتے ہیں
۲۔توحید الوہیت یعنی بندہ جو بھی عبادت کرے خواہ دعا ہو یا نذر وقربانی تو وہ صرف اللہ کے لئے ،مشرکین غیر اللہ کی عبادت بھی کرتے تھے مگر اس لئے تاکہ اللہ کا قرب حاصل ہو
۳۔ توحید ذات اور اسماء وصفات،توحید کی یہ تیسری قسم ایسی ہے کہ انسان نے اکثر ا س میں ٹھوکر کھائی ہے ،غور کیا جائے تو سورت ِاخلاص میں زیادہ زور توحید کی اسی قسم پر ہے۔
(خلاصہ قرآن)
 

اپنا تبصرہ بھیجیں