وہ کام جو حالت احرام میں منع ہے

وہ کام جو حالت احرام میں منع ہے

احرام باندھ کر جیسے ہی تلبیہ پڑھاتو آپ پر یہ پابندیاں عائد ہوگئیں:

1- آپ خوشبواستعمال نہیں کرسکتے۔

2- بال نہیں کاٹ سکتے۔

3- ناخن نہیں کاٹ سکتے۔

4- مردحضرات سلاہوا لباس نہیں پہن سکتے۔خواتین روزمرہ کی طرح سلا ہوا لباس ہی پہنیں گی۔

5- مردحضرات ایسی چپل نہیں پہن سکتے جس سے پیر کے بیچ کی ابھری ہوئی ہڈی،ٹخنہ،ایڑی اور اس سے اوپر کی ہڈی چھپ جائے۔

6- مرد چہرہ اور سرجبکہ خواتین چہرہ نہیں ڈھانپ سکتیں۔

7- جنسی بات یاکوئی بھی جنسی فعل نہیں کرسکتے۔

8- واجبات میں سے کسی واجب کو نہیں چھوڑسکتے۔

9- خشکی کےجانور کوشکار نہیں کرسکتے۔جوں نہیں مارسکتے۔

مسئلہ:ان پابندیوں کی خلاف ورزی سے جرمانہ واجب ہوتاہے۔بڑے جرم پر بڑا جرمانہ، چھوٹے پر چھوٹا جرمانہ لگتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں