ضرورت کے وقت مثل اول میں عصر پڑھنے کا حکم

فتویٰ نمبر:4059

سوال: جناب مفتیان کرام!

ہم قران تفسیر کی کلاس میں شامل ہوتے ہیں،میں خود قران کی کلاس لے رہی ہوں تو اگر ہم عصر کی نماز مثل ثانی سے پہلے پڑھ لیں تو کیا صحیح ہوگا؟جیسے عصر کا وقت آج کل لاہور میں۔4:06 بجے ہے اور ہم اگرکلاس پونے چار شروع کرتے ہیں تو کیا ہم کلاس شروع کرنے سے پہلے عصر ادا کر لیں ۔کیونکہ کلاس کے بیچ میں اٹھ کر نماز پڑہنا مشکل ہوتا ہے؟؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

ظاہرالروایہ اور مفتی بہ قول کے مطابق عصر کی نماز کو سایہ اصلی کے علاوہ مثلین تک انتظار کر کے پڑھنا چاہیے،عام حالات میں مثل اول پر عصر ادا کرنا گویا کہ امام صاحب رحمہ اللہ کے مذہب کو ترک کرنا ہے؛البتہ کسی ضرورت شدیدہ کی وجہ سے مثلین تک انتظار کرنے کی بجائے مثل اول میں پڑھ لے تو فقھاء کے اختلاف کی وجہ سے گنجائش معلوم ہوتی ہے۔

لیکن مذکور صورت میں مثلین پر ہی عصر ادا کرنے کا اہتمام کیا جائے۔

حنفی شخص کو عام حالات میں مثل ثانی کے بعد ہی عصر کی نماز ادا کرنی چاہیے،البتہ اگر کسی عذر کی وجہ سی مثل اول کے بعد عصر ادا کر لی تو بھی اس کی نماز درست ہو جائے گی،دہرانے کی ضرورت نہیں۔(کتاب النوازل:جلد5)

“عن ابن عباس قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلن:امنی جبرئیل علیہ السلام عند البیت مرتین، فصلی بی الظھر حین زالت الشمس۔الی قولہ۔فلما کان الغد صلی بی الظھر حین کان ظله مثله،وصلی بی العصر حین کان ظله

مثلیه”۔( سنن ابی داؤد:٥٦/١،رقم:١٣٩٣،سنن الترمذی:٣٨/١،رقم ٦١٢)

“ان الاحتیاط ان لا یؤخر الظھر الی المثل،وان لا یصلی العصر حتی یبلغ المثلین،لکون مؤدیا للصلوتین فی وقتھما بالاجماع۔۔۔ الخ”۔ (شامی: ١٥/٢ زکریا)(ردالمحتار:کتاب الصلوة،٣٥٩/١)

لما فی التارتارخانیة(٤٠٣/١): “واول وقت العصر عند ابی یوسف ومحمد رحمھمااللہ اذاصار الظل قامة وزاد علیھا وذکر ابو سلیمان عن ابی یوسف انه یعتبر الزیادة قال ابوالحسن الخلاف فی آخر وقت الظھر ھو خلاف فی اقل وقت العصر وفی الغیاثیة واول وقت العصر اذا صار ظل کل شیئ مثلیه۔وھو المختار”۔

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:17 فروری 2019ء

عیسوی تاریخ:11جمادی الاخری 1440ھ

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں