جمعہ کے دن کی سنتیں

سوال :السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جمعہ کے دن ناخن کاٹنا سنت ہے. کیاناخن غسل سے پہلے کاٹیں یا بعد میں سنّت سے کیا ثابت ہے؟

الجواب باسم ملہم الصواب

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته

ناخن کاٹنے کے لیے کوئی خاص دن متعین نہیں ہے، شریعت نے ناخن کاٹنے کو فطری کاموں میں شامل کیا ہے، اور فطری اعتبار سے ہر انسان کے ناخن بڑھنے کی رفتار مختلف ہوتی ہے کسی کے ناخن بہت جلدی بڑھتے ہیں کسی کے بہت سست رفتار سے، لہذا اسکو انسان کی عادت پر چھوڑدیا گیا ہے.

البتہ بعض فقہاء نے جمعہ کے دن بعد از نماز جمعہ ناخن کاٹنے کو مستحب قرار دیا ہے.

⚜️قال السخاوي في المقاصد: لم يثبت في كيفية قص الأظفار ولا في تعيين يوم له شيء عن النبي صلى الله عليه و سلم”. (الفوائد المجموعة، الخضاب والطیب وقصّ الأظفار والشوارب:۱/۱۹۷،المکتب الاسلامی بیروت).

⚜️ وفي التنویر ویستحب قلم أظافیرہ یوم الجمعة وکونہ بعد الصلاة أفضل (در مختار: ۹/۵۸۰-۵۸۱)

واللہ اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں