رحل کو تلف کرنا

فتویٰ نمبر:2071

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

سوال یہ ہے کہ کیا ٹوٹے ہوئے رحل جلاسکتے ہیں؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

قرآن اللہ سبحانہ وتعالی کا کلام ہے اور ایک مسلمان کے لیے قابل تعظیم ہے۔اب جو چیز بھی اس سے متعلق ہو وہ بھی قابل تعظیم ہے، لہذا اگر رحل پرانی اور بوسیدہ ہوگئی ہے تو اسے اس طریقہ پر تلف کیا جائے کہ جس سے بے احترامی نہ ہو،بہتر تو یہ ہے کہ اسے کسی جگہ دفن کردیا جائے۔باقی جلانا بھی درست ہے مگر خلاف اولی ہے۔

“ان الوسيلة او الذريعة تكون محرمة اذ کان المقصد محرما،وتکون واجبة اذ کان المقصدواجبا” (المقاصد الشرعیہ:٤٦)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:9 ربیع الثانی1440ھ

عیسوی تاریخ:17 دسمبر2018ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں