قادیانی اپنی عبادت گاہ کو مسجد کہہ سکتے ہیں؟

سوال: قادیانی اپنی عبادت گاہ کو مسجد کہہ سکتے ہیں؟

جواب :مسجد شعائرِ اسلام میں سے ایک عظیم الشان شعار اور مسلمانوں کی پہچان ہے۔ اس لیے کسی بھی دوسرے مذہب کے ماننے والوں کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اپنی عبادت گاہ کو مسجد کا نام دے کر لوگوں کو گمراہ کریں۔کیونکہ کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ اس مذہب کا امتیازی نشان ہوتی ہے۔ جس سے اس مذہب اور اس کے پیروکاروں کی پہچان اور شناخت ہوتی ہے۔ اگر ان کو اس کی اجازت دی گئی تو بھولے عوام اس کو حقیقت میں مسجد سمجھ کر اس میں آنا جانا شروع کردیں گے اور اس طرح جانے انجانے میں اپنی نمازیں ضائع کربیٹھیں گے اور سب سے بڑھ کر ایمان کو خطرہ میں ڈال دیں گے.

قادیانی چونکہ زندیق اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں،اور قانونی طور پر بھی ان پر اپنی عبادت گاہ کو مسجد کہنے پر پابندی ہے،لہٰذا قادیانی شرعی اور قانونی طور پر اپنی عبادت گاہ کو مسجد نہیں کہہ سکتے۔

والله الموفق

اپنا تبصرہ بھیجیں