ساتویں دن عقیقہ نہ کرنا ہو تو بال کب مونڈیں؟ 

﴿ رجسٹر نمبر: ۱، فتویٰ نمبر: ۹۰﴾

سوال:- اگر ساتو یں دن عقیقہ نہ کریں تو کیا بچہ کے سر کے بال پھر بھی ساتویں دن مونڈنا مسنون ہے؟ یا سر کے بال کا مونڈنا عقیقہ کے ساتھ مسنون ہے؟ ساتویں دن نہ عقیقہ کیا اور نہ سر کے بال مونڈے، عقیقہ تو چودھویں دن کریں گے، لیکن اب سر کے بال ساتویں دن ہی مونڈنے چاہیے یا چودھویں دن عقیقہ کے ساتھ؟

جواب :- اگر کسی وجہ سے ساتویں دن عقیقہ نہ کرسکے تب بھی سر کے بال ساتویں دن ہی مونڈنے چاہیے! عقیقے کے ساتھ ہی سر کے بال مونڈنا کوئی ضروری نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (بہشتی زیور:ص/۴۳۶)

اپنا تبصرہ بھیجیں