جامعہ دارالعلوم کراچی میں ’’ تخصص فی الافتاء ‘‘ میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلبہ منسلکہ اصول و ضوابط کا بغور مطالعہ فرمائیں اس کے علاوہ اس شعبہ میں تعلیمی نصاب کے بارے میں کچھ معلومات درج ذیل ہیں:
اس شعبہ میں بااستعداد، باصلاحیت اور منتخب فاضلین درسِ نظامی کو علم فقہ اور ’’افتاء‘‘ کی خصوصی تربیت دی جاتی ہے جس میں وہ فتویٰ نویسی کے فن، نت نئے پیچیدہ فقہی مسائل کی تحقیق اور عصر حاضر کے پیدا کردہ مسائل کا شرعی حل نکالنے کی خصوصی تربیت حاصل کرتے ہیں اس شعبے میں تربیت کی مدت تین سال ہے تیسرے سال میں ہر طالب علم دیگر تربیتی امور کے علاوہ ایک تحقیقی مقالہ کسی ایسے فقہی موضوع پرتحریر کرتاہے جو اس زمانے میں خاص طور پر حل طلب تحقیق طلب اور تفصیل طلب ہو، موضوع کا تعین ماہر اساتذۂ کرام کرتے ہیں اور انہی کی رہنمائی میں یہ سب تحقیقی کام کیا جاتاہے، جس میں مذاہب اربعہ کا تقابلی مطالعہ بھی شامل ہے۔
تینوں سالوں کا نصاب درج ذیل ہے:
سال اول
اصول الافتاء واٰدابہ (مؤلف :حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ )
مقدمہ الدر المختار، الدر المختار با عانت شامی یا طحطاوی.
اصول الکرخی (مؤلف:ابوالحسن کرخی رحمہ اللہ)
ضابط المفطرات (مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب مدظلہ)
امداد الفتاویٰ(جلد اول تا پنجم)
آلات جدیدہ (مؤلف:مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ )
رویت ہلال (مؤلف:مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ )
تاریخ التشریع الاسلامی(عربی) کا تنقیدی مطالعہ۔ (مؤلف :علامہ خضری بک رحمہ اللہ)
مقدمہ تدوین فقہ (مؤلف:حضرت مولانا مناظر احسن گیلانی رحمہ اللہ )
تحریر کیسے سیکھیں(ابتداء تا ختم تحریر کی سات خوبیاں)مؤلف:مفتی ابو لبابہ صاحب مدظلہ
حیلہ ناجزہ(حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ)
مسئلہ سود(مؤلف:مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ )
پراویڈنٹ فنڈ(مؤلف:مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ )
اسلام کا نظام اراضی(مؤلف:مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ )
بیمہ زندگی مع جائزہ نظام تکافل (مؤلف:مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ )
انسانی اعضاء کی پیوندکاری (مؤلف:مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ )
ایمان اور کفر قرآن کی روشنی میں (مؤلف:مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ )
وحدت امت (مؤلف:مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ )
السراجی فی المیراث (مؤلف:الشیخ سراج الدین محمد بن عبدالرشید رحمہ اللہ)
انگلش:
Active English – Book 3 – Oxford
Active English – Book 4 – Oxford
Active English – Book 5 – Oxford
فتاوی کی کم از کم تعداد : 80 فتاوی
#سال_دوم
الاشباہ والنظائر
الدر المختار باعانت شامی یا طحطاوی
جواہر الفقہ (مؤلف:مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ)
امداد الاحکام (مؤلف:مولانا ظفر احمد عثمانی رحمہ اللہ)
ملکیت زمین اور اس کی تحدید (مؤلف:مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ)
بحوث فی قضایا فقہیۃ (مؤلف:مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ)
عدالتی فیصلے (مؤلف:مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ)
امداد المفتین (مؤلف:مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ)
فہم الفلکیات باعانت آسان فلکیات (تخریجِ اوقات،سمتِ قبلہ ،رؤیتِ ہلال،کسوف،خسوف)
انگلش:
New American Streamline (Departures) – Beginner – Oxford
New American Streamline (Connections) – Intermediate – Oxford
New American Streamline (Destinations) – Advanced – Oxford
فتاوی کی کم از کم تعداد : 210 فتاوی
سال سوم
المعاییر الشرعیہ اسلامی
جمہوریہ پاکستان کا رائج الوقت آئین بمع جملہ ترامیم
اسلامی قوانین 1982ء
(حدودوقصاص آرڈیننس،جرمِ زنا،قذف،کوڑوں کی سزا،امتناعِ شراب یعنی نفاذِحد)
22 نکات پر علماء کا متفقہ فیصلہ
انگلش:
Guided English for Pakistan Teaching Guide 3 – Oxford
مطالعاتی دورہ : (ان مروجہ اداروں کا مطالعاتی دورہ جن کا فقہی مسائل سے تعلق ہو،مثلاً:غیر سودی بینک،تکافل،اسٹاک ایکسچینج،ڈرائی کلیننگ،ذبائح،اغذیہ ودوا ساز کمپنیاں،ڈیجیٹل نظام)
تحقیقی فتاوی کی کم از کم تعداد : 45 فتاوی
مقالہ نویسی یا تبویب فتاویٰ (250فتاویٰ کی تخریج و تحقیق)
نوٹ: مزید تفصیل متعلقہ شعبہ سے معلوم کی جاسکتی ہے۔
دعاؤں کا طالب : محمد عاصم