آب زم زم کھڑے ہوکر پینا

دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر:203

الجواب حامداومصلیاً

آب زمزم  بیٹھ کر ،اور قبلہ رخ ہوکرپینا چاہیےاوراگرکھڑے ہوکر اورقبلہ رخ ہوئے بغیر پیاجائے توبھی جائزہے،ممنوع نہیں ۔اورجوتے پہن کر اوربغیر پہنے بھی پیناجائزہے ۔ ( ماخذہ التبویب ،475:162)

لمافی الصحیح للبخاری ( 1،236)

وفی فتح الباری ( 3۔493)

وفی الدرالمختار ، (1،129)

وفی الشامیۃ

( قولہ :اوقاعدا) افاداانہ مخیر فی ھذین الموضوعین،وانہ لاکراھۃ فیھما فی الشرب  قائمابخلاف  غیرھما

2۔ اسم اعظم  عام طورسےا للہ تعالٰی کےا س مبارک نام کوکہتے ہیں جس کے ذریعہ دعاکرنازیادہ امید قبولیت رکھتا ہواس نام مبارک  کی تعیین میں مختلف اقوال منقول ہیں اسم اعظم بعض حضرات نے ” یاحی یاقیوم ” کوکہاہے، بعض نے “لاالہ الاھوالحی القیوم ” کوبعض “اللہ”کو۔ بعض نے “لاالہ الاانت سبحنک انی کنت من الظلمین ” کواوریہ تمام صیغے دعاکی قبولیت  کےلیےمجرب  ہیں،البتہ اسم اعظم کے بارے میں محققین کی تحقیق یہ ہے کہ کسی ایک اسم اعظم باری تعالیٰ کومعین طورسےا سم اعظم کہنا مشکل ہے ۔ ( فتاویٰ عثمانی 281۔1)

مشکاۃ المصابیح۔ (1/16)

مشکاۃ المصابیح ۔ (2/16)

مرقاۃ المفاتیح  شرح المشکاۃ المصابیح ۔ (8/119)

3) اسٹاک مارکیٹ میں جائزاورناجائز دونوں قسم کےکاروبار ہوتے ہیں اس لیے کسی کے بارے میں حتمی حکم نہیں لگایاجاسکتا، آپ اپنے کام کی پوری تفصیل لکھ کربھیجیں ،اس کے بعد ان شاء اللہ آپ کےسوال کاجواب دیاجاسکتاہے ۔

مذکورہ بینک کی اسلامی شاخ فی الحال مستند علماء کرام کی زیرنگرانی شرعی اصولوں کےمطابق کررہی ہے اس لیے اس کے ساتھ اس کی اسلامی شاخ  میں سرمایہ کاری کرناجائز ہے،لیکن چونکہ حالات بدلتے رہتےہیں اس لیے ان کے ساتھ معاملات کرنے کی صورت میں وقتا فوقتاً دارالافتاء سے رجوع کرتے رہنا چاہیے ۔

4/5) دارالافتاء  سے شرعی مسائل کےجوابات دیے جاتے ہیں ،وظائف وغیرہ نہیں بتائے جاتے ،تاہم اس کے لیے حکیم الامت مولانااشرف تھانوی  صاحب ؒ کی کتاب “اعمال قرآنی “کامطالعہ فرمائیں ۔

6) صورت مسئولہ میں شرعاً پانی پینے کی کوئی ممانعت نہیں ہے ،البتہ اگر طبی اعتبارسے مذکورہ حالت کےبعد پانی پینا نقصان دہ  ہواورڈاکٹر  پانی نہ پینے کامشورہ دے توپانی نہ پینے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

واللہ اعلم بالصواب

محمد رضوان جیلانی

دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی

25 ربیع الثانی 1433ھ

19 مارچ 2012ء

 پی ڈی ایف فائل میں فتویٰ حاصل کرنےکےلیےلنک پرکلک کریں :

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/permalink/783687832000464/

اپنا تبصرہ بھیجیں