اگر چار رکعت نفل کی نیت باندھ کر دو رکعت کے بعد سلام پھیردے تو کیا حکم ہے

کیافرماتے ہیں علماءکرام  اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک   شخص  نےچار رکعت نفل کی نیت باندھی اور دو    رکعت کے بعد سلام پھیردیا ،آیا اس کی نمازہوئی یا نہیں؟

فتویٰ نمبر:337

الجواب حامداًومصلیاً

نفل نمازمیں ہردو رکعت کی مستقل ایک حیثیت ہوتی ہے لہذا جس شخص نے چار رکعت نفل کی نیت  باندھ  کردو رکعت پر سلام پھیردیاتوشرعاً اس پرکوئی قضاء لازم نہیں ،البتہ بعد کی دو رکعتوں  کی چونکہ وہ نیت کر چکاتھا اس لئے بہتر اس کے حق میں یہ ہے کہ وہ دو  رکعت بھی مزید پڑھ لے۔

تبيين الحقائق وحاشية الشلبي – (1 / 174)

قَالَ رَحِمَهُ اللَّهُ (وَقَضَى رَكْعَتَيْنِ لَوْ نَوَى أَرْبَعًا وَأَفْسَدَهُ بَعْدَ الْقُعُودِ الْأَوَّلِ أَوْ قَبْلَهُ) لِأَنَّ كُلَّ شَفْعٍ مِنْ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ صَلَاةٌ عَلَى حِدَةٍ وَالْقِيَامُ إلَى الثَّالِثَةِ بِمَنْزِلَةِ تَحْرِيمَةٍ مُبْتَدَأَةٍ فَيَلْزَمُهُ بِهِ فَفَسَادُهُ لَا يُوجِبُ فَسَادَ الشَّفْعِ الْأَوَّلِ ؛ لِأَنَّهُ قَدْ تَمَّ بِالْقُعُودِ وَيَلْزَمُهُ قَضَاءُ الشَّفْعِ الثَّانِي لِصِحَّةِ شُرُوعِهِ فِيهِ وَإِنْ أَفْسَدَهُ قَبْلَ الْقُعُودِ الْأَوَّلِ يَلْزَمُهُ قَضَاءُ الشَّفْعِ الْأَوَّلِ لِصِحَّةِ شُرُوعِهِ فِيهِ وَلَا يَلْزَمُهُ الثَّانِي لِعَدَمِ شُرُوعِهِ فِيهِ وَعَنْ أَبِي يُوسُفَ أَنَّهُ يَلْزَمُهُ قَضَاءُ الْأَرْبَعِ اعْتِبَارًا لِلشُّرُوعِ بِالنَّذْرِ وَلَوْ قَعَدَ فِي الْأَوَّلِ وَسَلَّمَ أَوْ تَكَلَّمَ لَا يَلْزَمُهُ شَيْءٌ لِأَنَّ الشَّفْعَ الْأَوَّلَ قَدْ تَمَّ بِالْقُعُودِ وَالثَّانِي لَمْ يَشْرَعْ فِيهِ وَعَنْ أَبِي يُوسُفَ أَنَّهُ يَلْزَمُهُ قَضَاءُ الْأُخْرَيَيْنِ لِأَنَّ نِيَّتَهُ قَارَنَتْ سَبَبَ الْوُجُوبِ فَيَلْزَمُهُ مَا نَوَى اعْتِبَارًا بِالنَّذْر.فقط

اپنا تبصرہ بھیجیں