آپ صلی الله علیہ وسلم کی بکریوں اور بکرے کے نام

سوال: آپ صلی الله علیہ وسلم کی بکریوں اور بکرے کے نام بتا دیں ؟؟
الجواب باسم ملهم الصواب
کتبِ سیرت میں مذکور ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دس بکریاں تھیں۔ جن کے نام یہ ہیں: عجوہ، زمزم، سقیا، برکہ،ورسہ،اطلال، اطراف، قمرہ، غوثہ یا غوثیہ، یمن۔
————————————————————————-
“ابن سعد نے ابراہیم بن عبد سے روایت کیا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دس بکریاں تھیں۔ جن کے نام ہیں ۱]عجوہ۔ ۲] زمزم، ۳] سقیاء۔ ۴] برکہ۔ ۵] ورسہ، ۶] اطلال۔ ۷] اِطراف۔ ۸] قمرہ، ۹] غوثہ یا غوثیہ۔ ۱۰] یمن۔ ۔ ابن الاثیر نے لکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بکریاں تھیں جنہیں ام ایمن رضی اللہ چرواتی تھیں۔ ” {سبل الہدی و الرشاد فی سیرت خیر العباد۔ 7/432}
7 جمادی الثانی 1444
31 دسمبر 2022

اپنا تبصرہ بھیجیں