عورت کاویکس کرنےکاحکم

سوال:۔ عورت کا بال کٹوانا کیسا ہے؟ اور دوسرا کہ ویکس کروانا کیسا ہے؟

جواب:۔ پہلے سوال کا جواب:۔ لمبے بال خواتین کی زینت ہیں۔ تفسیرروح البیان میں ہے کہ آسمانوں میں بعض فرشتوں کی تسبیح کے الفاظ یہ ہیں:”پاک ہے وہ ذات جس نے مردوں کو داڑھی سے زینت بخشی ہے اورعورتوں کو چوٹیوں سے ”۔

شرعی عذر ہو جیسے تکلیف کی وجہ سے یا بال سرین سے نیچے ہو جائیں تو کاٹنا جائز ہے۔ 

دوسرے سوال کا جواب:۔ اگر بال معمول سے زائد ہوں تو ان کے ویکس کرا لینے میں حرج نہیں، بہتر تو یہ ہے کہ خود کرے لیکن اگر کسی سے کروا بھی لے تو بھی درست ہے بشرط کے شرعیت کے تقاضوں کو پورا کیا جائے، پردے میں ہو اور غیر ضروری اعضاء کو نہ کھولے۔ اپنی نیت کو بھی درست رکھے کہ یہ زیب و زینت کسی غیر محرم کے لیے نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں