اذان میں اگرکلمات چھوٹ جائیں توکیاحکم ہے

سوال:اگر اذان میں کمی بیشی ہوگئی تو مکمل اذان دوبارہ دینی ہوگی یا صرف وہی چھوٹے ہوئے کلمات دوبارہ کہنے ہونگے اگر دوسری صورت ہے تو چھوٹے ہوئے کلمات کو دہراتے ہوئے وہ کلمات جو پہلے ادا ہوچکے تھے اب ان کو دوبارہ دھرایا جائے گا یا نہیں ؟

فتویٰ نمبر:336

الجواب حامداومصلیا

واضح رہے کہ اگر اذان دیتے وقت الفاظ ِ اذان چھوٹ جائیں تو صرف چھوٹے ہوئے الفاظ کو ادا کرلیا جائے دوبارہ اذان سرے سےدینے کی ضرورت نہیں  بلکہ چھوٹے ہوئے الفاظ دہرانے کےبعد  ما بقیہ الفاظ بالترتیب سنت کے مطابق ادا کئے جائیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) – (1 / 389)

وَلَوْ قَدَّمَ فِيهِمَا مُؤَخَّرًا أَعَادَ مَا قَدَّمَ فَقَطْ

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) – (1 / 389)

(قَوْلُهُ: أَعَادَ مَا قَدَّمَ فَقَطْ) كَمَا لَوْ قَدَّمَ الْفَلَاحَ عَلَى الصَّلَاةِ يُعِيدُهُ فَقَطْ أَيْ وَلَا يَسْتَأْنِفُ الْأَذَانَ مِنْ أَوَّلِهِ

اپنا تبصرہ بھیجیں