بغیر محنت کے کیش وصول کرنا

فتویٰ نمبر: 5039

سوال: السلام علیکم!

اگر کسی عورت کا شوہر کم کماتا ہو،جس سے گھر اور بچوں کا خرچہ صحیح نہ چل پاتا ہو،تو کیا اگر اس کے بھائی وغیرہ اس کو ماہانہ کیش دے سکتے ہیں؟ اگر دیں تو کیا اس عورت کو وہ کیش لےکر اپنی اور بچوں کی ضروریات پر استعمال کر سکتی ہے؟کوئی گناہ تو نہیں ہوگا؟

کیونکہ وہ اس کےلیے بغیر محنت کے کیش ہو جائے گا اور بغیر محنت کے کیش حرام ہے نا؟ پلیز راہنمائی فرما دیں۔

والسلام

الجواب حامداو مصليا

وعلیکم السلام ورحمہ اللہ وبرکاتہ!

آپ کےلیے اس کیش کا استعمال جائز ہے۔ بھائی آپ کے ساتھ صلہ رحمی کرتے ہوئے ہدیہ کی صورت میں دیتے ہیں۔(١) وہ مال ناجائز اور حرام ہوتا ہے جو ظلماً لیا جائے۔(٢)

(١)ہدیہ کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:

”عن عائشہ عن النبی  ﷺ قال تھادوا فان  الھدیة تذھب  الضغائن“۔ ( رواہ الترمذی  )

 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ  رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتی  ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا : 

” آپس میں ہدیے  تحفےبھیجا کرو، ہدیہ  تحفے  دلوں کے کینے ختم کردیتے ہیں ۔“( جامع ترمذی)

صلہ رحمی کےبارے میں فرمان نبوی ہے: 

الصدقةُ علٰی المسکین صدقةٌ وھی علی ذی الرحم ثنتان صدقة وصلة۔“ 

”مسکین کو صدقہ دینا صرف ایک صدقہ(ہی) ہے اور قرابت دار پر صدقہ کرنے میں دہرا ثواب ہے۔ کیوں کہ یہ صدقہ بھی ہے اور قرابت داری کے حقوق کی دیکھ بھال بھی۔“

فرمان نبوی ہے:

من احب ان یبسط له فی رزقه وینسأ له فی اثرہ فلیصل رحمه (مشکوٰة: ۴۱۹ ،باب البر والصلة، الفصل الا ول)

”یعنی جس کو یہ بات پسند ہو کہ اس کے رزق میں کشادگی پیدا ہوا ور ا س کی عمر دراز ہو تو اسے چاہیے کہ صلہ رحمی کرے“ ۔

(۲) ایک حدیث میں ہے کہ حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

”لا یحل مال اِمرئ مسلم الا بطیب نفس منہ“۔

(سنن بیھقی:١٠٠/٦)

”کسی مسلمان کا مال اس کی دلی رضا و خوشی کے بغیر لینا حلال نہیں۔“

و اللہ الموفق

قمری تاریخ:

عیسوی تاریخ:3جولائی2019ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں