بلا اجازت شوہر کے مال میں تصرف

فتوی نمبر:5041

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم ورحمةالله وبركاته

اگر کسی میاں بیوی نے عمرہ کی نیت سے ایک لاکھ روپےکی بی سی ڈالی اور وہ رقم موصول ہونے کے بعد بیوی نے شوہر کے علم میں لائے بغیر اس رقم سے سونے کے سکے خریدلئے کہ جب جانا ہوگا اس وقت وہ پیسے استعمال ہوجائیں گے۔

اب ان سکوں کو بیچنے جاتے ہیں تو ایک لاکھ تیس ہزار روپے مل رہے ہیں

تو کیا اب بیچ کر ایک لاکھ تیس ہزار روپے پورے شوہر کو دینے ہوں گے یاپھر ایک لاکھ دینے ہوں گے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

وعلیکم السلام ورحمةالله وبركاته…

کسی بھی مسلمان کے مال میں اس کی اجازت کے بغیر تصرف کرنا جائز نہیں ہے، مذکورہ صورت میں چونکہ یہ بی سی میاں بیوی نے مل کر ڈالی ہے تو بیوی کا اپنے حصے کے مال میں تو تصرف کرنا درست ہے لیکن جہاں تک شوہر کے حصہ کی بات ہے تو اگر شوہر نے بیوی کو اپنے مال میں تصرف کرنے کی صراحتا یا دلالتا اجازت دے رکھی ہے تو اس صورت میں تو بیوی کا یہ فعل درست ہے، لیکن اگر اجازت حاصل نہیں تو شوہر کے مال سے اس کی اجازت کے بغیر سکے خریدنا درست نہیں تھا۔

اب جو سکے شوہر کے مال سے خریدے گئے ہیں تو ان کا نفع بھی شوہر کا ہے، اس کی اجازت کے بغیر بیوی کا نفع کی رقم کو رکھنا درست نہیں ہے۔

◼(۱) یَا اَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَأْکُلُوْا اَمْوَالَکُمْ بَیْنَکُمْ بِالْبَاطِلِ اِلَّا اَنْ تَکُوْنَ تِجَارَۃً عَنْ تَرَاضٍ مِنْکُمْ وَلَا تَقْتُلُوْا اَنْفُسَکُمْ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِکُمْ رَحِیْمًا۔ وَمَنْ یَفْعَلْ ذٰلِکَ عُدْوَانًا وَظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِیْہِ نَارًا وَکَانَ ذٰلِکَ عَلٰی اللّٰہِ یَسِیْرًا۔ [سورۃ النساء، رقم الآیۃ: ۲۹]

◼ عن أبي حرۃ الرقاشي عن عمہ رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: لا یحل مال إمرء مسلم إلا بطیب نفس منہ۔ (مسند أحمد: 72/5، شعب الإیمان للبیہقي: 749/2، مشکاۃ المصابیح: 255، مرقاۃ المفاتیح: 350/3)

قولہ: ’’إلا بطیب نفس منہ‘‘، أي بأمر أو رضًا۔ (مرقاۃ المفاتیح ، باب الغصب: 135/4 )

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:25 جولائی2019ء

عیسوی تاریخ:21 ذیقعدہ1440ھ

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں