بوگو واؤچر استعمال کرنا

فتویٰ نمبر:4067

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

آج کل “bogo” نامی کی بُک سب استعمال کرتے ہیں۔ اس میں واؤچر ہوتے ہیں کہ ایک پیزا پر دوسرا فری ملےگا۔ اسی طرح کافی چیزوں میں ایک لینے پر ایک فری ملتا ہے تو کیا یہ واؤچر کے ذریعہ فائدہ اٹھانا جائز ہے؟

و السلام

الجواب حامدا و مصليا

موجودہ دور میں مارکٹنگ کے تصورات میں سے ایک تصور “buy one, get one” یا مختصرا “bogo” بھی ہے۔ پاکستان میں bogo.pk کےنام سے باقاعدہ ایک ویب سائٹ بنی ہوئی ہے جس پر یہ واؤچرز فروخت ہوتے ہیں۔

علماء کرام نے “bogo” کے طریقہ کار اور اس سے وابستہ شرائط پر تحقیق کی اوراس نتیجے پر پہنچے کے ان واؤچرز کا استعمال مختلف مفاسد کی بنیاد پر ناجائز ہے۔ 

ان مفاسد میں میں دو نکات خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں: 

۱۔ اس میں ایک عقد کو مستقبل میں ہونے والے دوسرے عقد کے ساتھ مشروط کیا جا رہا ہے، یعنی گاہک جب مستقبل میں کوئی مخصوص پروڈکٹ خریدے تو اس کو ایک اضافی آئٹم مفت میں ملےگا۔ معاملات کو مستقبل میں پیش آنے والے واقعات پر موقوف کرنا درست نہیں۔ (۱)

۲۔ واؤچرز کی مدت محدود ہوتی ہے۔ یعنی یہ بات یقینی نہیں کہ گاہک مدت کے اندر ان واؤچرز سے فائدہ اٹھا سکےگا یا نہیں۔ اگر اس نے فائدہ نہیں اٹھایا تو اس کی رقم (جو اس نے واؤچرز خریدنے پر صرف کی، اور جو حقیقت میں ان اضافی مفت آئٹمز کا ثمن ہے) ضائع ہو جائےگی۔ یہ غرر کی صورت ہے، اور معاملات میں غرر ناجائز ہے۔ (۲)

مکمل تحقیق کے لیے جامعہ دار العلوم کراچی کا جاری کردہ فتویٰ (رقم: ۱۸۳۹ / ۸۴ ) دیکھا جا سکتا ہے۔ 

https://ia601502.us.archive.org/30/items/BogoBookFatwa2/bogo%20book%20fatwa%282%29.pdf

https://archive.org/details/BogoBookFatwa2

• (۱) فمن شروط صحۃ البیع أن یکون العقد منجزاً، فلا یجوز البیع المعلق علی شرط، فان الفقھاء اتفقوا علی أن البیع من العقود لا تقبل التعلیق۔ (فقہ البیوع: ۱ / ۴۷۷)

• (۲) و بأن ھذا من بیوع فیہ غرر، لأن المشتری یضیع لہ مبلغ العربون دون مقابل اذا لم ینفذ البیع۔ (فقہ البیوع: ۱ / ۱۱۵)

فقط ۔ واللہ اعلم 

قمری تاریخ: ۲۷ جمادی الأولیٰ ١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ: ۴ فبریری ۲۰۱۹

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں