فتویٰ نمبر:783
سوال: ذرینہ کو 70 سال کی عمر میں خون دکھائی دیا آیا یہ حیض ہے یا استحاضہ ؟
جواب: 70 سال کی عمر میں جو خون دیکھا ہے اسکا رنگ سرخ یا سیاہ ہے تو حیض ہے ورنہ استحاضہ ہے ۔
جیسا کہ بہشتی زیور میں ہے کہ :
” 55 برس کے بعد کسی کو حیض نہیں آتا ۔ اگر پچپن برس کے بعد کچھ نکلے تو اگر خون خوب سرخ یا سیاہ ہو تو حیض ہے اور اگر زرد یا سبز یا خاکی رنگ ہو تو حیض نہیں بلکہ استحاضہ ہے ” ( بہشتی زیور :2/ 44)