درود تنجینا درود تاج درود لکھی پڑھنا جائز نہیں

ایک جگہ لکها دیکها کہ درود تنجینا،درود لکهی اور درود تاج میں شرکیہ کلمات ہیں یہ نہیں پڑهنے چاہئیں…درود تنجینا میں بهی پڑهتی ہوں اور لوگ اپنے گھروں میں اس کا ورد بهی کرواتے ہیں ،آپ رہنمائی کر دیں کہ کیا صحیح ہے کیا غلط…؟

 

الجواب بعون الوھاب “””””
=========
————
درود تنجینا تو بزرگان دین اور اولیا امت کے معمولات وظائف میں موجود ہے اس لئے اسکا پڑھنا برکت سے خالی نہیں
البتہ درود لکھی ،درود تاج وغیره میں بعض الفاظ موھم شرک یا شرکیہ ہیں اس ان کا پڑھنا صحیح نہیں
لماقال فی الشامیہ6/395)
—- وجہ الاندفاع ان مجرد ایھام المعنی المحال کاف فی المنع عن التلفظ بھذا الکلام وان احتمل معنی صحیحا و لذا علل المشایخ بقولِھم لان یوھم الخ ونظیرہ ما قالوا فی انا
مومن ان شاء الله فانھم کرھوا ذلک وان قصد التبرک دون التعلیق لما فیہ من الایھام
فقط و الله تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ محمد فاروق شاھین عفی عنہ
4/3
2015

 

اپنا تبصرہ بھیجیں