سوال:فرض نمازکےبعداجتماعی دعاکی کیاحیثیت ھے؟
فرض ھےسنت ھےمستحب ھے،،؟قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنائت فرمادیں!
جواب:فرض نمازوں کے بعد اجتماعی دعا کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے اور اس کا اہتمام کرنا بھی بدعت ہے اس لئے اس سے بچنا چاہئے البتہ چونک فرض نمازوں کے بعد دعا قبول ہوتی ہے اس لئے مانگنی چاہئے اور مانگنے میں از خود بغیر اہتمام کے اجتماع کی صورت بن جائے تو وہ بھی درست ہے واللہ اعلم بالصواب