فضائل سورۂ الصافات آیات ١٨٠-١٨٢

بھر پور ثواب

امام بغوی کے حوالے سے حضرت علی رضی الله عنہ کا یہ قول منقول ہے کہ جو شخص یہ چاہتا ہو کہ قیامت کے دن اسے بھر پور پیمانے سے اجر ملے اسے چاہئیے کہ وہ اپنی ہر مجلس کے آخر میں یہ پڑھا کرے..سُبْحَـٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ ﴿١٨٠﴾ وَسَلَـٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٨١﴾ وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ.﴿١٨٢﴾ یہی قول ابن حاتم نے حضرت شعبی کی روایت مرفوعا بھی نقل کیا ہے (تفسیر ابن کثیر)

علامہ قرطبی نے یہاں اپنی سند سے حضرت ابو سعید خدری رضی الله عنہ کا قول نقل کیا ہے کہ میں نے آنحضرت صلی الله علیہ وسلم سے کی بار سنا کہ آپ صلی الله علیہ وسلم نماز ختم ہونے کے بعد یہ آیات تلاوت فرماتے تھے سُبْحَـٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ ﴿١٨٠﴾ وَسَلَـٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٨١﴾ وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ.﴿١٨٢﴾ (قرطبی)

اپنا تبصرہ بھیجیں