گالی دینے کی وعید کی تحقیق

فتویٰ نمبر:4089

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمھارے منہ سے نکلی ہوئی ایک گالی چاہے مذاق میں ہو یا غصے میں تمھاری قبر میں ایک ایسا بچھو پیدا کرتی ہے جس کے ایک بار ڈسنے سے انسان 70 ہاتھ زمین میں دھنس جاتا ہے۔

کیا یہ بات درست ہے؟؟؟ براہ مہربانی بتادیں کسی کی اصلاح کے لیے آگے بھیجنا ہے۔

والسلام

الجواب حامداو مصليا

انسان کے ہر اچھے عمل کا آخرت میں اجر ہے، اسی طرح برے عمل پر مواخذہ اور سزا کی وعیدات موجود ہیں۔

گالی دینا ایک برا عمل ہے، اس لحاظ سے اس پر بھی مواخذہ اور سزا کا ہونا کوئی بعید نہیں، لیکن وہ سزا خاص طور پر قبر میں بچھو پیدا ہونے کی ہو، اس طرح کی کوئی حدیث یا قول صحابہ نظر سے نہیں گزرا۔

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:29 جمادی الاخری 1440ھ

عیسوی تاریخ:7مارچ 2019ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں