سوال: حصہ داری میں قربانی کی ہو تو گوشت تقسیم کر نیکا کیا طریقہ ہے؟
فتویٰ نمبر:128
جواب: اگر حصہ داری میں قربانی کی ہو تو گوشت تقسیم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ گوشت بالکل ناپ تول کر تقسیم کریں، اگر کم زیادہ ہوگیا تو سود ہوجائیگا اور گناہ ہوگا ، سود سے بچنے کا حل یہ ہے کہ اندازے سے گوشت تقسیم کرنے کے بعد سب حصوں میں کلیجی ، پائے ، سری ، وغیرہ میں سے کچھ کچھ رکھ دے اس طرح سود نہیں ہوگا ۔
” سات آدمی گائے میں شریک ہوئے تو گوشت بانٹتے وقت اٹکل سے نہ بانٹیں بلکہ خوب ٹھیک ٹھیک تول کر بانٹیں تو اگر کوئی حصہ زیادہ کم رہیگا تو سود ہوگ ااور گناہ ہوگا، البتہ اگر گوشت کے ساتھ جلہ، پائے یا کھال ہو اس طرف اگر گوشت کم ہو درست ہے۔ جہاں گوشت زیادہ تھا وہاں کلہ پائے بھی شریک کئے تو بھی سود اور گناہ ہوا ۔” ( بہشتی زیور : صفحہ 29) مکتبۃ العلم )