انقلابِ زمانہ

قال ابن جریر فی تھذیب الاٰثار حدثنی ابو حمید الحمصی احمد بن المغیرۃ حدثنا عثمان بن سعید عن محمد بن مھاجر حدثنی الزبیدی عن الزھری  عروۃ عن عائشۃ رضی اللہ عنھا انھا قالت یا ویح لبید حیث یقول ذھب الذین یعاش فی اکنافھم، وبقیت فی خلف کجلد الاجرب،قالت عائشۃ رضی اللہ عنھا لو ادرک زماننا ھٰذا؟قال عروۃرحم اللّٰہ عائشۃ فکیف لو ادرکت زماننا ہٰذا؟ ثم قال الزھری: رحم اللہ عروۃ فکیف لو ادرک زماننا ھٰذا؟ ثم قال الزبیدی: رحم اللہ الزھری فکیف لو ادرک زماننا ھٰذا؟ وانا اقول رحم اللہ الزبیدی فکیف لو ادرک زماننا ھٰذا؟ قال ابو حمید ! قال عثمان: ونحن نقول رحم اللہ محمداً فکیف لو ادرک زماننا ھذا؟ قال ابن جریرقال لناابو حمید رحم اللّٰہ عثمان فکیف لو ادرک زماننا ھٰذا؟ قال ابن جریر : رحم اللہ احمد بن المغیرۃ فکیف لو ادرک زماننا ھٰذا؟(کنز العمال ١٤/٥٧٨)۔
قال العبد الضعیف الجامع رحمھم اللہ جمیعا فکیف لو ادرکوا زماننا ہٰذا؟
ترجمہ: حضرت عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ نے ایک دفعہ لبید کا یہ شعر پڑھا:
ذھب الذین یعاش فی اکنافھم         
        وبقیت فی خلفٍ کجلد الاجرب
ترجمہ: وہ لوگ رخصت ہو گئے جن کے زیرِ سایہ زندگی بسر ہوتی تھی اور میں نالائق لوگوں میں پڑا رہ گیا ہوں جیسا کہ خارشی اونٹ تنہا کھڑا ہو تا ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے فرمایاتعجب کی بات ہے اگرلبیدہمارا زمانہ دیکھ لیتا تو کیا کہتا؟ عروہ نے فرمایا اللہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ  پر رحم فرمائے اگر وہ ہمارے زمانے کو دیکھ لیتیں تو کیا کہتیں؟ زہری نے فرمایا: اللہ عروہ پر رحم فرمائے اگر وہ ہمارے زمانے کو پالیتے تو کیا کہتے؟ زبیدی نے فرمایا: اللہ تعالیٰ زہری پر رحم فرمائے اگر وہ ہمارا زمانہ دیکھتے تو کیا کہتے؟ محمد بن مہاجر نے فرمایا: اللہ تعالیٰ زبیدی پر رحم فرمائے اگر وہ ہمارے زمانے کو دیکھتے تو کیا کہتے؟ ابو حمید کہتے ہیں ہمارے استاذ عثمان بن سعید نے فرمایا اللہ تعالیٰ محمد پر رحم فرمائے اگر وہ ہمارے زمانے کو دیکھتے تو کیا کہتے؟ ابن جریر فرماتے ہیں اللہ احمد بن مغیرہ پر رحم فرمائے اگر وہ ہمارے زمانے کو دیکھتے تو کیا کہتے؟ یہ حقیر گنہگار مرتب عرض کرتا ہے اللہ جل شانہ ان سب حضرات پر رحم فرمائے اگر یہ حضرات ہمارا زمانہ دیکھ لیتے تو ان کا کیا حال ہوتا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں