جعلی ڈگری لینا

فتویٰ نمبر:2004

سوال: محترم جناب مفتیان کرام!

ایک لڑکی نرسنگ کا کورس کر پرائیویٹ ہسپتال سے کر رہی ہے لیکن ڈگری اس نے گورنمنٹ کی ہسپتال سے پیسے دے کر بنوانی ہے کیونکہ گورنمنٹ ڈگری زیادہ چلتی ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

جعلی ڈگری لینایہ فعل ناجائز ہے اور گناہ کبیرہ ہے ،شرعاً دھوکہ اورخیانت کےزمرے میں داخل ہے اوردھوکہ دہی کرنےوالےکےلیےاحادیث میں سخت وعیدوارد ہوئی ہیں لیکن اگر کوئی اس ڈگری کی بنیاد پر ملازمت کررہاہےاور اس کام کی صلاحیت رکھتا ہے اوراپنی ذمہ داری کو ٹھیک ٹھیک ادا کررہاہوتواس کی نوکری اور اس سے حاصل شدہ آمدنی اس کےلیے حلال ہے.

اور اگر کوئی ایسی صورت ممکن ہو کہ پرائیویٹ کورس کرنے کے بعد سرکاری امتحان دے کر ڈگری حاصل کی جائے تو وہ طریقہ اختیار کریں تاکہ فعل ناجائز سے بچا جا سکے۔

▪الحجۃ علی ما قلنا : 

ما في ’’ القرآن الکریم ‘‘ : {یٰٓاَیہا الذین اٰمنوا لا تأکلوا أموالکم بینکم بالباطل إلا أن تکون تجارۃً عن تراضٍ منکم} ۔ (سورۃ النساء :۲۹)

▪ما في ’’ جامع الترمذي ‘‘ : عن أبي هریرۃ رضي اللّٰہ تعالی عنہ ، أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مرّ علی صبرۃ طعام فأدخل یدہ فیہا فنالت أصابعہ بللاً ، فقال : أفلا جعلتہ فوق الطعام حتی یراہ الناس ثم قال : ’’ من غشّ فلیس منّا ‘‘ ۔ (۱/۲۴۵)

▪ ما في ’’ البحر الرائق ‘‘ : وأما رکنہا فہو الإیجاب والقبول والإرتباط بینہما وأما شرط جوازہا فثلاثۃ أشیاء ؛ أجر معلوم وعین معلوم وبدل معلوم ، ومحاسنہا دفع الحاجة بقلیل المنفعۃ وأما حکمہا فوقوع الملک فی البدلین ساعۃ فساعۃ ۔ (۸/۴ ، کتاب الإجارۃ)

▪ما في ’’ خلاصۃ الفتاوی ‘‘ : عقد الإجارۃ لا یجوز إلا أن یبین البدل من الجانبین جمیعًا أما بیان المنفعۃ فبإحدی معان ثلاثۃ بیان الوقت وہو الأجل ، وبیان العمل ، وبیان المکان ۔

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم : 

قمری تاریخ:يكم ربيع الاول

عیسوی تاریخ:٩نومبر٢٠١٨

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں