جنت میں مردوں کو حوریں ملیں گی اور عوتوں کو۔۔۔۔۔

سوال: جنت میں میں مردوں کو حوریں ملیں گی لیکن عورتوں کے لیے کیا حکم ہے ؟

جواب:اس میں چند اقوال ہیں

1- عورتوں کو جنت میں غلمان یعنی لڑکے ہونگے چھوٹی عمر کے اور وہ انتہائی خوبصورت لولو مکنون ہونگے لیکن یہ تعلق قائم کرنے کی خاطر نہیں ہونگے بلکہ یہ خادم ہونگے اور جس طرح مردوں کو ملیں گے ایسے ہی عورتوں کو بھی ملیں گے۔

2- اگر کسی عورت نے دنیا میں شادی نه کی هو تو اس عورت کو اختیار دیا جائے گا که جس مرد سے چاهے نکاح کرلے اور اگر وه کسی مرد کو پسند نه کرے تو حق تعالی جنتی مخلوق میں سے ایک مرد پیدا کرکے اس کے ساته اس عورت کا نکاح کردیں گے.
جس عورت کے کئی نکاح یکے بعد دیگر هوئے تو اس میں دو قول هیں!

1_ آخری خاوند سے اس کا نکاح هوگا.
2_ اسے اختیار دیا جائے گا که جس خاوند سے چاهے نکاح کرلے.
دلیل….. ولومات ت قبل ان ت تزوج تخیّر ایضا ان رضیت فادمی زوجت منه وان لم ترض فالله یخلق ذکراََ من الحورالعین فیزوجها منه .
مجموعته الفتاوی عن الغرائب جلد 1 صفحه 104

وفی ایضاََ: اختلف الناس فی المراءته التی یکون لها زوجان فی الدنیا لایّهما تکون فی الآخرته قیل تکون لاخرهما وقیل تخّیر فتختارا اّیهما شاء …. ایضاََ
والله اعلم بالصواب

 

اپنا تبصرہ بھیجیں