جن خواتین کو قرآن حفظ نہیں ان کی تراویح کا طریقہ

سوال:جن خواتین کو قرآن پاک حفظ نہیں ۔ان کی تروایح کا کیا طریقہ ہے ؟

اور نماز تراویح 4 یا 8 کی نیت سے بھی پڑھی جا سکتی ہیں کیا ؟

فتویٰ نمبر:240

ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ

الْجَواب حامِداوّمُصلّیاً

سورة الم ترکیف سے سورة الناس تک کی دس سورتوں میں سے ایک سورت ہر رکعت میں پڑھیں، دو دفعہ ایسا کرنے سے بیس رکعتیں ہو جائیں گی یا اور جو سورتیں چاہے پڑھیں،

باقی اگر تراویح میں چھ یا آٹھ یا دس رکعتیں ایک سلام سے پڑھیں اگر اس نے ہر دوگانے میں قعدہ کیا تو صحیح یہ ہے کہ جائز ہے لیکن عمداً ایسا کرنا مکروہ ہے اور ایک ہی سلام سے بیس رکعتیں ادا کرنے اور ہر دوگانے پر قعدہ کرنے کا بھی یہی حکم ہے کہ سب تراویح ادا ہو جائیں گی لیکن عمداً ایسا کرنا مکروہ ہے اور ہر دوگانے پر قعدہ نہیں کیا بلکہ صرف ایک آخر میں قعدہ کیا تو استحساناً ایک دوگانہ شمار ہو گا یہ حکم تراویح کے لئے ہے عام نوافل میں اس صورت میں تمام نماز فاسد ہو جائے گی،

فقط وَاللہ اَعْلَمُ

اپنا تبصرہ بھیجیں