جوتے یا چپل پہن کر نمازِ جنازہ پڑھنا

جوتے یا چپل پہن کر نمازِ جنازہ پڑھنا

آج کل بعض لوگ جنازے کی نماز جوتے یا چپل پہنے ہوئے پڑھتے ہیں، ایسی صورت میں ان کے کھڑے ہونے کی جگہ اور جوتے دونوں پاک ہونا ضروری ہے، اور اگرپاؤں جوتے سے نکال کرجوتے پر کھڑے ہوں تو صرف جوتے [کے اندر اور اوپر کا حصہ جوپاؤں سے لگاہوا ہے اس] کا پاک ہونا ضروری ہے۔ اکثرلوگ اس کا خیال نہیں کرتے اور ان کی نماز نہیں ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں