کیاہر شیعہ کافر ہے

سوال: کیا ہر شیعہ کافر ہے ؟

جواب: شیعوں کے مختلف طبقات ہیں: بعض وہ ہیں جوکفریہ عقائد رکھتے ہیں مثلاً قرآن کریم میں تحریف کے قائل ہیں ، یا یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام سے وحی لانے میں غلطی ہوئی یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگاتے ہیں، حضرت ابوبکر کی صحابیت کا انکار کرتے ہیں ،حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خدا ہونے کے قائل ہوتے ہیں، وغیرہ. ایسے کفریہ عقائد رکھنے والے شیعہ کافر ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں. خود معتدل شیعہ حضرات بھی ایسے منکروں کو کافر ہی کہتے ہیں.

اور بعض شیعہ وہ ہیں جن کے عقائد تو کفریہ نہیں لیکن وہ بھی جمہور اہل سنت کے عقائد کے بر خلاف من گھڑت اور گمراہ کن عقائد کے حامل ہیں ایسے عقائد کی وجہ سے وہ لوگ گمراہ ہیں لیکن کافر نہیں ۔

علامہ شامی فرماتے ہیں :

(مطلب مھم فی حکم سب الشیخین ) ان الرافضی اذا کان یسب الشیخین ویلعنھما فھو کافر ،ان الرافضی ان کان ممن یعتقد الالو ھیۃ فی علی رضی اللہ تعالی عنہ،أو ان جبرئیل غلط فی الوحی ،أو کان ینکر صحبۃ الصدیق ،أو یقذف السیدہ الصدیقہ فھو کافر ،

(ردالمحتار،کتاب الجہاد: ج۴ص۲۳۷)

واللہ سبحانہ اعلم

اپنا تبصرہ بھیجیں