کیا رجم کے وقت شادی شدہ ہونا ضروری ہے

فتویٰ نمبر:886

سوال: رجم کے لیے فی الوقت شادی شدہ ہونا شرط ہے یا شادی ہوکر وفات یا طلاق ہوگئی اسے بھی رجم کیا جائے گا۔ 

مولانا اسد صاحب

والسلام

الجواب حامداو مصليا

صفت احصان باقی رہنے کے لیےنکاح کا باقی رہنا ضروری نہیں، اگر عمر میں ایک بار بھی نکاح کیا اور صحبت ہوگئی پھر طلاق دے دی یا طلاق یافتہ ہوجائے، اسی طرح بیوہ یا جس کی بیوی کا انتقال ہوگیا ہو اور باقی عمر بغیر شادی کے رہا تو اگر زنا کرے گا تو ان کو بھی رجم کیا جائے گا ۔

“وَقِيلَ بِالْوَطْءِ بَعْدَهُ (وَ) اعْلَمْ أَنَّهُ (لَا يَجِبُ بَقَاءُ النِّكَاحِ لِبَقَائِهِ) أَيْ الْإِحْصَانِ؛ فَلَوْ نَكَحَ فِي عُمْرِهِ مَرَّةً ثُمَّ طَلَّقَ وَبَقِيَ مُجَرَّدًا وَزَنَى رُجِمَ، وَنَظَمَ بَعْضُهُمْ الشُّرُوطَ فَقَالَ:

شُرُوطُ الْإِحْصَانِ أَتَتْ سِتَّةٌ … فَخُذْهَا عَنْ النَّصِّ مُسْتَفْهِمَا

بُلُوغٌ وَعَقْلٌ وَحُرِّيَّةٌ … وَرَابِعُهَا كَوْنُهُ مُسْلِمَا

وَعَقْدٌ صَحِيحٌ وَوَطْءٌ مُبَاحٌ … مَتَى اخْتَلَّ شَرْطٌ فَلَا يُرْجَمَا”

(ردالمحتار:4/ 80)

،, 

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم : اہلیہ مفتی فیصل احمد

قمری تاریخ:17محرم1440ھ

عیسوی تاریخ:28ستمبر2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں