کسی اور کی طرف سے روضہ مبارک میں سلام پیش کرنا 

فتویٰ نمبر:930

سوال: کیا کسی اور کی طرف سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام پہنچانا درست ہے ؟ جبکہ کہا گیا ہو کہ ہماری طرف سے سلام پہنچا دیجیے گا ۔اگر درست ہے تو اس کا کیا طریقہ ہے ؟ کسی نے ہمیں بتایا کہ کہیں گے کہ فلاں فلاں بن فلاں نے سلام بھیجا ہے .پوچھنا یہ ہے کہ کن الفاظ سے سلام پہنچایا جائے گا ؟

والسلام

الجواب حامدا و مصليا

جی ہاں ! کسی دوسرے کے ذریعہ یہ کہلوانا کہ میرا نام لے کر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام پہنچادینا یہ صحیح ہے، خود سلام کرے یا کسی دوسرے کا پہنچائے دونوں سلام رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچ جاتا ہے۔

سلام پہنچانے کا طریقہ یہ ہے کہ اس طرح کہیں:

“یارسول اللہ! آپ پر ایمان رکھنے والے اور آپ کا نام لینے والے چند بزرگوں اور عزیزوں نے سلام عرض کیا ہے، آپ ان کا سلام قبول فرمائیں اور ان کے لیے بھی اپنے رب سے مغفرت مانگیں، وہ بھی آپ کی شفاعت کے طلب گار اور امیدوار ہیں. (یہ بات دھیان میں رہے کہ حضور ﷺکی شفاعت اللہ کی اجازت سے ہی ہوگی)۔ 

(۱الفتاوی الہندیۃ: ۱/۲۶۵، ۲)

عربی میں سلام پیش کرنا ہو تو ان الفاظ میں سلام پیش کرے:

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! فُلاَنُ بْنُ فُلاَنٍ (یہاں پر سلام کرنے والے مرد یا عورت کا نام لے) یُسَلِّمُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ (اے اللہ کے رسول! فلاں آپ کی خدمت میں سلام عرض کرتا ہے) (فتح القدیر بیروت ۳؍۱۸۱)

نے فرمایا: 

٢٠٤١ – حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ، حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ حُمَيْدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مِنْ أَحَدٍ يُسَلِّمُ عَلَيَّ إِلَّا رَدَّ اللَّهُ عَلَيَّ رُوحِي حَتَّى أَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ»

(کوئی بھی شخص مجھ پر سلام نہیں بھیجتا؛ مگر اللہ تعالی میری روح کو لوٹاتے ہیں حتی کہ میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔) 

( ابو داؤد: ۲۰۴۳، مسند احمد: ۱۰۸۲۷، سنن بیہقی: ۵/۲۴۵ )

و اللہ الموفق

قمری تاریخ:٩صفر١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ:19اکتوبر 2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں