ماں کا دودھ فیڈر کے ذریعے پلانا

سوال:ایک خاتون جاب کرتی ہیں وہ پوچھ رہی ہیں کہ سپیشل پمپ کے ذریعے وہ اپنا دودھ فیڈر میں محفوظ کرکے جا سکتی ہیں تاکہ ان کی غیر موجودگی میں کوئی بچے کو پلا دے ۔اور اگر بچ جائے تو ضائع بھی کیا جاسکتا
الجواب باسم ملھم الصواب
جی ہاں، ماں اپنا دودھ بچے کے لیے فیڈر میں محفوظ کرسکتی ہے۔تاہم چونکہ انسان اور اس کے اجزائے بدن محترم ہیں،اس لیے اسے ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

==============================
حوالہ جات :
1: مص من ثدی آدمیة و لو بکرا او میتةاو آیسة، والحق بالمص الوجور والسعوط
بان المراد بالمص الوصول الی الجوف من المنفذین وخصه لانه سبب للوصول
رد المحتار مع الدر المختار
(کتاب النکاح؛ باب الرضاع؛ 4/386 ط رشیدیہ)
2: وَالْآدَمِيُّ مُحْتَرَمٌ بَعْدَ مَوْتِهِ عَلَى مَا كَانَ عَلَيْهِ فِي حَيَاتِهِ
شرح السیر الکبیر(1 /89)
3: لانه جز آدمی
رد المحتار مع الدر المختار
(کتاب النکاح؛ باب الرضاع؛4/389 ط رشیدیہ)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
31 اگست 2022ء
2 صفر 1444ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں