مقاصد كی تکمیل کے لیے احمد علی لاہوری کا عمل خاص

سوال: محترم جناب مفتیان کرام!

السلام علیکم و رحمۃ الله و بركاته!

مقاصد کی تکمیل کے لیے احمد علی لاہوری رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ قرآن مجید میں 106 مقامات پر لفظ مبین لکھا ہوا آیا ہے اگر ان آیات کا ورد کیا جاۓ اور مقاصد میں کامیابی کے لیے دعا کی جاۓ تو ان شاء اللہ 100% فی صد کامیابی ہو گی ۔کیا يہ عمل خاص پڑھنا صحیح ہے؟

الجواب باسم ملھم الصواب

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

ان آیات کو کسی حاجت کے پورا ہونے کے لیے پڑھنا حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ لیکن قرآن کی تلاوت کرنا چونکہ فضیلت اور خیر و برکت کا باعث ہے اور مذکورہ وظیفہ میں کوئی خلافِ شریعت بات بھی نہیں،اس لیے مجرب عمل کے طور پر پڑھا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات

1- يَآ اَيُّـهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَكُمْ بُرْهَانٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَاَنْزَلْنَـآ اِلَيْكُمْ نُـوْرًا مُّبِيْنًا (سورہ نساء:174)

ترجمہ:اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک دلیل آ چکی ہے اور ہم نے تمہاری طرف ایک ایسی روشنی بھیج دی ہےجو راستے کی پوری وضاحت کرنے والی ہے۔

2۔ لَا يَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِى السَّمَاوَاتِ وَلَا فِى الْاَرْضِ وَلَآ اَصْغَرُ مِنْ ذٰلِكَ وَلَآ اَكْبَـرُ اِلَّا فِىْ كِتَابٍ مُّبِيْنٍ (سورہ سبا :3)

ترجمہ: کوئی ذرہ برابر بھی چیز اس کی نظر سے دور نہیں ہوتی نہ آسمانوں میں نہ زمین میں نہ اس سے کوئی چھوٹی چیز ایسی ہے نہ بڑی جو اس کھلی کتاب ( لوح محفوظ ) میں درج نہ ہو۔

فقط

واللہ اعلم بالصواب

11 جمادی الاولی 1443ھ

16دسمبر 2021 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں