میڈیکل پریکٹس ورکشاپ میں خنزیر پر تجربہ کرنا

فتویٰ نمبر:3051

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

My first question is that when there are practice workshops they use pig skin or body parts to practice on. Are we allowed to participate in that

میرا پہلا سوال یہ ہے کہ پریکٹس وارکشاپس میں خنزیر کے کھال یا دیگر اعضا پر تجربات کروایئے جاتے ہیں۔ کیا ہم ایسے ورکشاپس میں شریک ہو سکتے ہیں؟

تنقیح: practice workshop سے کیا مراد ہے، وضاحت فرمائیں

جواب: Skin lesions excision and suturing زخم کے کناروں کو عملِ جراحی کے ذریعہ ہموار کرنا اور ذخم پر ٹانکے لگانا

و السلام

الجواب حامدا و مصليا

چونکہ انسان اور خنزیر کے اعضا اور کھال میں طبی نقطہ نظر سے قدرے موافقت ہے اور چونکہ ان وارکشاپس کی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے متبادلات کمیاب ہیں، اس لیے ایسے ورکشاپس میں ضرورت کی بنیاد پر شریک ہونا جائز ہے۔ البتہ اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ خنزیر کے گوشت کو براہِ راست، یعنی دستانوں کے بغیر ہاتھ نہ لگیں؛ کیونکہ خنزیر کا گوشت، اوراس کے جسم کا ایک ایک جزسراسر نجاست اور ناپاک ہے۔ اگر غلطی سے ہاتھ لگ جائے، تو اس کو اچھی طرح دھونا لازم ہوگا۔ 

• الضرورات تبیح المحظورات (الاشباہ و النظائر: ۸۹)

فقط ۔ واللہ اعلم 

قمری تاریخ: ۲۲ ربیع الثانی ١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ: یکم جنوری ۲۰۱۹

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں