مفت میں دی گئی ادویات زکوٰۃ کے طور پر دینا

السلام علیکم! مفتی صاحب!
سوال:ایک شخص كو کمپنی کی طرف سے میڈیکل کی سہولت میسر ہے ، اُسکو بیماری میں ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں ، کبھی بیماری ختم ہوجاتی ہے اور ادویات بچ جاتی ہیں ، تو کیا وہ ادویہ بطور زکوۃ دی جا سکتی ہے ۔

الجواب باسم ملھم الصواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اگر ادوایات مالک بنا کر دی جاتی ہیں تو پھر وہ ادویات ملکیت میں آجاتی ہیں، لہذا ان کی قیمت لگا کر بطور زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔
____________

حوالہ جات:

1: أما الذي يرجع إلى المؤدى فمنها أن يكون مالا متقوما على الإطلاق سواء كان منصوصا عليه أو لا من جنس المال الذي وجبت فيه الزكاة أو من غير جنسه.
(بدائع الصنائع ،كتاب الزكوة ،فصل فيما يرجع الى المؤدى،: 2/461)

2: ويشترط أن يكون الصرف ( تمليكا ) لا إباحة۔
(الدر المختار،كتاب الزكوة ،باب المصرف: 3/291)

3: ”وإنما له ولاية النقل إلى القيمة يوم الأداء فيعتبر قيمتها يوم الأداء، والصحيح أن هذا مذهب جميع أصحابنا“
( بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع : 2 /22 )

واللہ اعلم بالصواب

1 مارچ 2023
8 شعبان 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں