معتادہ کو استمرار دم کی صورت میں حیض اور طہر کا حکم

سوال: ایک مرتبہ حیض اور طہر صحیح آیا لیکن اس کے بعد استمرار دم ہوگیا تو اب حیض اور طہر کیسے شمار کریں گے؟

الجواب باسم ملھم الصواب

جس عورت کو ایک بار حیض اور طہرِ صحیح(وہ پاکی جو 15 دن سے کم نہ ہو اور اس کے شروع آخر یا درمیان میں کہیں بھی استحاضہ کا خون نہ ملا ہو ) آجائے اُسے معتادہ کہتے ہیں۔

اگر کسی معتادہ (عادت والی)کو استمرار(خون جاری رہنے) کی بیماری ہوجائے تو اس کا طہر اور حیض اس کی سابقہ عادت کے مطابق ہی شمار کیا جائے گا ؛کیونکہ عادت ایک بار میں ہی بن جاتی ہے۔

پھر یہی ترتیب چلتی رہے گی جب تک کہ استمرار کا مسئلہ ختم نہیں ہوجاتا۔

================

1- إن وقع في المعتادة فطهرها و حيضها ما اعتادت في جميع الأحكام.

(ذخر المتاھلین: 79)

2-اما المعتادة فتردّ لعادتها وكذا الحيض.

(فتاوي شامية: 547/1)

3- والطہر الصحیح، ما لا یکون أقل من خمسة عشر يومًا، ولا يشوبه دم ، ويكون بين الدمين الصحيحين.

(ذخر المتاھلین: 68)

والله أعلم بالصواب

3 فروری 2022ء

2 رجب 1443ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں