مضاربہ میں خسارہ کی صورت

فتویٰ نمبر:549

سوال : کیا کہتے ہیں اس بارے میں علماء کرام  کہ اگر دو احباب  پراپرٹی کا کاروبار کریں  اس بنیاد پر کہ  رقم ایک کی اور   محنت  دوسرے کی  اور اس صورت  میں پراپرٹی  کے کام  میں نقصان ہوجائے  ،قیمت  کے گرنے کی وجہ سے یا کسی   اور وجہ سے  تو اب محنت  کرنے والا  رقم  کے نقصان میں پیسہ  والے کے ساتھ شریک ہوگا ؟

 جواب :  یہ معاملہ ” مضاربہ ” ہے   اور مضاربہ  میں خسارہ ہونے کی دو صورتیں ہیں  :

1۔اصل  سرمایہ موجود  ہو، نقصان “اضافی  کاروبار ” میں ہوا ہو۔اس صورت میں سارا نقصان   سرمایہ  لگا نے والا برداشت   کرے گا  ۔ محنت  کرنے  والے کو اس نقصان  میں شریک  کرنا جائز نہیں ۔

2۔اصل  سرمایہ ڈوب  جائے  ۔اس صورت  میں سرمایہ دار اور عمیل  دونوں ، سابقہ  نفع کو واپس لوٹا کر پہلے  اصل سرمایہ  کو پورا کریں گے   ۔اصل سرمایہ  پورا کرنے کے بعد   رقم بچے  تو وہ آپس میں  طے کردہ  شرح  سے تقسیم   کریں گے  لیکن اگر نقصان  اتنا زیادہ   ہوجائے کہ  منافع واپس کرنے   کے بعد  بھی اصل  سرمایہ پورا   نہ ہورہا ہو تو  یہ نقصان  سرمایہ لگانے  والا کا ہوگا ۔ عمیل  مزید کسی  نقصان کا ضامن نہیں  ہوگا (شامی  :8/515 رشیدیہ )

اپنا تبصرہ بھیجیں