نماز جنازہ کاتکرار

سوال:کوئی شخص امریکا میں مرا اور اس کی میت جنازہ پڑھ کر پاکستان بھیج دی گئی، کیا پاکستان میں جنازه میت پر دوبارہ پڑھا جاسکتا ہے؟ اگر پڑھ لیا گیا تو پہلے کی کیا اصل رہ گئی؟ کیا علماء حق میں اس کی کوئی مثال موجود ہے؟

فتویٰ نمبر:293

الجواب حامدةومصلیة:

نمازِ جنازہ کا تکرار مکروہ ہے، یعنی میت کے ولی(قریبی رشتہ دارمثلاوالد ،بیٹاوغیرہ) نے نمازجنازہ پڑھ لی یاولی کی اجازت سے نمازِجنازہ اداکردی گئی تواب دوبارہ نمازجنازہ مکروہ پڑھنا ہے،یہی احناف کاقول ہے۔البتہ اگرولی کی اجازت کے بغیراجنبی لوگوں نے میت کی نمازِجنازہ اداکی تواس صورت میں ولی کواعادے کاحق حاصل ہوگا۔تاہم اس صورت میں بھی جولوگ پہلے نمازجنازہ پڑھ چکے ہوں ان کوولی کے ساتھ دوبارہ پڑھنامکروہ ہے

لہذا کسی غیرملک میں انتقال کرنے والے شخص کی نمازِجنازہ ولی کی اجازت کے بغیراداکرکے میت کوپاکستان بھیجاگیاہوتوولی (اور اس کی تبعیت میں دیگر ان لوگوں)کے لیے (جنہوں نے اب تک جنازہ کی نماز ادا نہیں کی) دوبارہ نمازِجنازہ ادا کرنادرست ہوگا

(عمدة الفقہ:2/ 527)

فقط وا للہ اعلم

اہلیہ مفتی فیصل

24شوال1438ھ

19جولائی 2017

اپنا تبصرہ بھیجیں