نذر کے روزے کے بدلے فدیہ دینے کا حکم

فتویٰ نمبر:4096

🔎سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

محترم جناب مفتیان کرام!

میری بیٹی مال میں کھوگئی تھی تو میں نے اس کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے شعبان تک کے سارے روزے مان لیے۔

اب میں تو رکھنا چاہتی ہوں مگر میری ساس منع کررہی ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ میں اس کے بدلے فقیروں کو کھانا کھلادوں۔

والسلام

الجواب حامداو مصليا

جب تک روزہ رکھنے کی طاقت ہو روزہ رکھنا ہی واجب ہے۔ فدیہ وغیرہ دینے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

(مستفاد از: فتاوى محموديه ١٤/ ٧٥ ، بنورى ٹاؤن فتوی نمبر : 144004200948)

من نذر نذراً مطلقاً فعليه الوفاء به، كذا في الهداية.

ولو جعل عليه حجةً أو عمرةً أو صوماً أو صلاةً أو صدقةً أو ما أشبه ذلك مما هو طاعة إن فعل كذا ففعل لزمه ذلك الذي جعله على نفسه ولم تجب كفارة اليمين فيه في ظاهر الرواية عندنا.

وقد روي عن محمد – رحمه الله تعالى قال: إن علق النذر بشرط يريد كونه كقوله: إن شفى الله مريضي أو رد غائبي لايخرج عنه بالكفارة كذا في المبسوط .

ويلزمه عين ما سمى، كذا في فتاوى قاضي خان”.

(الفتاوى الهندية جلد ٢/ ٦٥)

ولو قال: لله علي صوم سنة، ولم يعين يصوم سنة بالأهلة ويقضي خمسة وثلاثين يوماً ثلاثين يوماً لرمضان وخمسة أيام قضاء عن يوم الفطر والنحر، وأيام التشريق.

(الفتاوى الهندية:١/ ٢١٠)

(ولو قال مريض: لله علي أن أصوم شهرا فمات قبل أن يصح لا شيء عليه، وإن صح) ولو (يوما) ولم يصمه (لزمه الوصية بجميعه) على الصحيح، كالصحيح إذا نذر ذلك ومات قبل تمام الشهر لزمه الوصية بالجميع بالإجماع كما في الخبازية، بخلاف القضاء فإن سببه إدراك العدة”.

(الدر المختار٢/ ٤٣٧)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: ٩ شعبان ١٤٤٠

عیسوی تاریخ: ١٥ اپریل ٢٠١٩

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں