پینٹر کو وضو سے پہلے پینٹ ہٹانا ضروری ہے

سوال:  زید پینٹر  ہے    یعنی  رنگائی کا کام کرتا ہے   اکثر  ہاتھ پاؤں  پر پینٹ  لگا ہوتا ہے  تو آیا  اس حالت  میں  زید  کا وضو ہوجاتا  ہے  یا کہ بغیر  پینٹ  ہٹائے  زید کا وضو نہیں ہوجاتا ۔ فتاویٰ  حقانیہ 504  دوم میں  ہے البتہ  اگر بدن  کے کسی  ایسے حصہ  پر جسکا  دھونا ضروری  ہو جیسے  لکڑی  والا رنگ  ( پینٹ  ) لگ گیا ہو تو اس سے تہہ بن جانے  کی وجہ سے  پانی کا پہنچانا ممکن نہیں  اس لیے  اس کا ہٹانا ضروری  ہے اور  اسکی  موجودگی  میں وضو  بھی درست نہیں ۔

فتویٰ نمبر:42

جواب :  جس رنگ  کی تہہ جمی  ہو اسے  ہٹائے  بغیر  وضو درست  نہیں ہوتا۔  فتاویٰ حقانیہ  کا مسئلہ  درست ہے ۔ آپ وضو کرنے سے پہلے  تھنر  سے رنگ  چھڑالیا کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں