پینشن کی شرعی حیثیت

سوال:حکومت کی طرف سے ایک اسکیم پرائویٹ اداروں کے ملازمین کے لیے ہے کہ ہر مہینہ ان کی تنخواہ سے کچھ مقدار۔ (100 _200روپے) کٹتی ہے اور پھر جب وہ 55سال کے ہو جائیں اور ساتھ لازمی ان جاب کو 15 سال ہو چکے ہوں تو پھر ان کو ہر مہینہ کچھ ہزار رقم ملتی ہے۔۔ کیا یہ جائز ہے جبکہ کٹنے والی رقم کچھ سو میں ہے اور ملنے والی ہزار میں ۔۔ اس کی اس سے زیادہ تفصیلات معلوم نہیں کہ یہ رقم کس مد میں لگائ جاتی ہے یا کس مد سے ادا کی جاتی ہے

یہ اسکیم:

E.O.B.I 

کے نام سے مشہور ہے۔

الجواب اسم ملھم الصواب 

یہ پینشن ہے اور پینشن لینا جائز ہے۔ یہ حکومت کی طرف سے ایک انعام اور عطیہ ہوتا ہے جو کہ سود کے زمرے میں نہیں آتا۔

(مستفاد:فتاوی دار العلوم کراچی:فتوی نمبر:133/55)

فقط-واللہ اعلم باالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں