پھوپھی ساس کوزکوٰۃ دینا

میری ایک پھوپھی ساس ہیں، میرے شوہر کو انہوں نے پالا ہے۔ لیکن اب وہ چاچا سسر کے ساتھ رہتی ہیں، ان کے پاس نہ اپنا مکان ہے اور نہ کوئی ذریعہ آمدن۔ تو کیا میں ان کو زکوۃ دے سکتی ہو؟

جواب:

اگر وہ زکوٰۃ کی مستحق ہیں ( یعنی ان کی ملکیت میں سونا،چاندی، نقدی ،مال تجارت ،اور ضرورت سے زائد سامان میں سے بعض کا یا سب کا مجموعہ اتنا نہیں کہ جس کی کل مالیت ساڑھے باؤن تولہ چاندی کو پہنچے ) تو ان کو زکوٰۃ دےسکتی ہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں